28 جولائی 2019 - 22:34
روس میں اپوزیشن کا احتجاج، 1 ہزار سے زائد افراد گرفتار

ماسکو میں پولیس نے اپوزیشن کی ریلی میں شریک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں پولیس نے اپوزیشن کی ریلی میں شریک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ ماسکو میں پابندی کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مقامی انتخابات میں بیلٹ پیپر سے اہم اپوزیشن رہنماؤں کے نام نکالنے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بعض مظاہرین تشدد کی طرف مائل تھے جنہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا اور ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169